4 مارچ 2015 - 17:14
ایران اورامریکا کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات ختم

ایران اورامریکہ کے وزرائے خارجہ کےدرمیان ایٹمی مذاکرات کا چوتھا دور سوئيزرلینڈ میں ختم ہو گيا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحرعالمی نیٹ ورک کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے مذاکراتی وفود کی قیادت کی- ان مذاکرات میں ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی اور امریکہ کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز کے علاوہ ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی، مجید تخت روانچی اور وینڈی شرمین اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہلگا اشمیت کےعلاوہ ایران کےصدر کےخصوصی نمائندے حسین فریدون نے بھی شرکت کی- اس رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ایران اور تین یورپی ملکوں برطانیہ فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بھی منعقد ہورہاہے جبکہ جمعرات کے روز مونتیرو شہر میں ہونے والے مذاکرات میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ شرکت کریں گے-
امریکی وزیر خارجہ جان کیری مذاکرات ختم ہونے کے بعد سوئیزرلینڈ سے روانہ ہوگئے- انھوں نےمذاکرات کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا کوئي جواب نہیں دیا- امریکی وزیر خارجہ جان کیری بدھ کے روز سوئیزرلینڈ سے سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲